لکھنؤ،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالوحید فاروقی نے اپنے آفس میں منعقد ایک میٹنگ میں برما میں ہو رہے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم اور ان کی نسل کشی کے لئے برما کی سوکی سرکار کو ذمہ دار ٹھرایا ہے اور کہا ہے کہ سوکی سرکار کا حکومت پر سے کنٹرول ختم ہو گیا ہے اور اسے حکومت میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے متابق لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکا ہے ۔جو تشویش کا موضوع ہے ۔ عبدالوحید فاروقی نے کہا کی جدید دور میں بھی برما سرکار دور وسطہ کی ذہنیت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اسنے انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ ظلم اور ناانصافی اپنے شباب پر ہے ۔
انسانوں کے ساتھ برما سرکار، فوج اور بودھ لوگ غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں جو نہ صرف انسانیت کی نظر میں سنگین جرم ہے بلکہ گناہ بھی ہے۔ برما سرکار روہنگیا مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو چھپا رہی ہے۔ بی بی سی پر سنسر شپ لگاکر وہاں پر انکی خبروں کو روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے میانمار ٹی وی و بی بی سی کا سمجھوتا ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے برما سرکار پر الزام لگایا ہے کہ وہ بودھ دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔اور انہیں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر مسلمان بدنام ہو رہا ہے جبکہ دہشت گردی کا شکار بھی مسلمان ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے بودھ دہشتگردی پر غم و غصہ کا اظہارکیا۔ انہوں سعودی ارب سمیت سبھی اسلامی اور مسلم ممالک سے معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ اور امریکہ سے برما میں فوج بھیجکر برما سرکاروبودھ دہشتگردوں کے خلاف کارواہی کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کی حفاظت کے لے خصوصی دعائیں کریں ۔